اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و صوبائی وزیر علی مدد جتک اور بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے رہنماء اسد بلوچ کے درمیان بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران تلخ کلامی کے بعد دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو گالیاں دے دی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر صوبائی وزیر علی مدد جتک کے خطاب کے دوران اسد بلوچ کی مداخلت پر دونوں رہنماؤں میں تلخ کلامی شروع ہو گئی۔ پہلے دونوں پارٹی کے رہنماؤں نے ایک دوسرے پر الزامات لگائیں، تاہم تلخ کلامی گالیوں میں بدل گئی۔ مذکورہ واقعہ کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔