0
Monday 9 Sep 2024 18:29

منہاج القرآن کی 41ویں عالمی میلاد کانفرنس کیلئے 36 انتظامی کمیٹیاں قائم

منہاج القرآن کی 41ویں عالمی میلاد کانفرنس کیلئے 36 انتظامی کمیٹیاں قائم
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان منہاج القرآن کے زیراہتمام مینار پاکستان لاہور پر منعقد ہونیوالی41ویں عالمی میلاد کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی سربراہی میں دیگر مکتب فکر کے علمائے کرام کو مدعو کرنے کیلئے 36 انتظامی و دعوتی کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں عرب شیوخ بھی شرکت و خطاب کریں گے۔ بین الاقوامی میلاد کانفرنس کیلئے قائم میڈیا کمیٹی کا سربراہ نوراللہ صدیقی جبکہ عبدالحفیظ چودھری کو سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 3 سو سے زائد رضا کار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ 16 اگست کی رات مینار پاکستان کا سٹیج اتحاد اُمت، بین المسالک ہم آہنگی اور بین المذاہب رواداری کا فقید المثال منظر پیش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان میں عالمی میلاد کانفرنس کے انعقاد کیلئے ایک ماہ قبل ڈپٹی کمشنر، پی ایچ اے اور سول ایڈمنسٹریشن کو اجازت کیلئے تحریری درخواست دیدی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ قانونی ضوابط اور ایس او پی کا خیال رکھا ہے۔ امید ہے کہ سول ایڈمنسٹریشن آقائے دو جہاں ؐکی ولادت کے موقع پر عالمی میلاد کانفرنس کے انعقاد کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کرے گی۔ ہم بھی بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1158958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش