0
Friday 6 Sep 2024 17:15

امریکہ کا ایران کے خلاف یوکرین جنگ کے حوالے سے پروپیگنڈے کا سلسلہ جاری

امریکہ کا ایران کے خلاف یوکرین جنگ کے حوالے سے پروپیگنڈے کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ دو امریکی حکام نے خبر رساں ادارے "روئٹرز" سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے روس کو یوکرین جنگ میں استعمال کے لیے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فراہم کیے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق امریکی ذرائع کی جانب سے ایران کی روس کی حمایت کے حوالے سے لگائے جانے والے الزامات کے تسلسل میں، وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے "روئٹرز" کو بتایا کہ ایران کی جانب سے روس کو بیلسٹک میزائلوں کی منتقلی تہران کی ماسکو کے ساتھ تعاون میں ایک بڑا قدم ہے۔

اس امریکی اہلکار نے "وال اسٹریٹ جرنل" کے دعوے کو دہراتے ہوئے کہا کہ ایران سے روس کو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کی فراہمی تہران کی ماسکو کے ساتھ حمایت کے معاملے میں شدید کشیدگی پیدا کر رہی ہے۔ ایک اور امریکی اہلکار نے بھی "روئٹرز" سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران سے روس کو ممکنہ میزائلوں کی منتقلی کو بڑی باریک بینی سے مانیٹر کر رہے ہیں۔

گزشتہ ماہ بھی "روئٹرز" نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ روس مستقبل قریب میں ایران سے تقریباً چار ہزار فتح-360 بیلسٹک میزائل حاصل کرے گا، اور درجنوں روسی فوجیوں نے ان میزائلوں کے استعمال کی تربیت ایران میں حاصل کی ہے۔ چند گھنٹے قبل "وال اسٹریٹ جرنل" نے امریکی اور یورپی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے روس کو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل فراہم کیے ہیں، جس سے روس کو یوکرین میں نمایاں برتری حاصل ہوگی۔

اس میڈیا ادارے نے اطلاع دی کہ امریکہ اور یورپ ایران کے روس کی حمایت کی بنا پر اس پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے کوآرڈینیشن کر رہے ہیں۔ ان دعوؤں کے جواب میں، جمعہ کی شام نیویارک میں اقوام متحدہ میں ایران کی مستقل نمائندگی نے سی این این کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یوکرین کے تنازعے کے حوالے سے ایران کا موقف بدستور وہی ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ایران کی نمائندگی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران متحارب فریقوں کو فوجی امداد فراہم کرنے کو غیر انسانی سمجھتا ہے، جو انسانی نقصانات اور انفراسٹرکچر کی تباہی میں اضافے کا باعث بنتی ہے اور جنگ بندی کی بات چیت سے دور لے جاتی ہے۔ اسی لیے نہ صرف خود ایران ایسا کوئی اقدام نہیں کرتا بلکہ دیگر ممالک کو بھی فریقین کو اسلحہ فراہم کرنے سے باز رہنے کی ترغیب دیتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1158584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش