اسلام ٹائمز۔ دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف (ICJ) کے پبلک انفارمیشن یونٹ کے ترجمان نے العربی الجدید میں چھپنے والے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ بدھ کے روز بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے کہا ہے کہ اس عدالت کے اہلکار روس و اسرائیل کے حامیوں کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔
عالمی عدالت کے پبلک انفارمیشن یونٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے خطرات اس عدالت کی آزادی و غیر جانبداری کو مجروح کرتے ہیں۔ آئی سی جے کے ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت پر حملہ نہ صرف جرائم کے متاثرین کے حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ روم کے آئین اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کو بھی کمزور بناتا ہے!!