QR CodeQR Code

صیہونی حکام کے وارنٹ گرفتاری کے امکان پر عالمی عدالت کے ججوں کو دھمکیاں

6 Sep 2024 12:39

غاصب و سفاک صیہونی حکام کے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانیکے مقدمے میں پیشرفت کے باعث بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کے ججوں کو متعدد حکومتوں و افراد کیجانب سے مسلسل دھمکیوں کا سامنا ہے


اسلام ٹائمز۔ دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف (ICJ) کے پبلک انفارمیشن یونٹ کے ترجمان نے العربی الجدید میں چھپنے والے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ بدھ کے روز بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے کہا ہے کہ اس عدالت کے اہلکار روس و اسرائیل کے حامیوں کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔

عالمی عدالت کے پبلک انفارمیشن یونٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے خطرات اس عدالت کی آزادی و غیر جانبداری کو مجروح کرتے ہیں۔ آئی سی جے کے ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت پر حملہ نہ صرف جرائم کے متاثرین کے حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ روم کے آئین اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کو بھی کمزور بناتا ہے!!


خبر کا کوڈ: 1158337

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1158337/صیہونی-حکام-کے-وارنٹ-گرفتاری-امکان-پر-عالمی-عدالت-ججوں-کو-دھمکیاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com