0
Friday 2 Aug 2024 09:30

اسماعیل ہنیہ کی شہادت اسرائیل کی بربریت ہے، عمران خان

اسماعیل ہنیہ کی شہادت اسرائیل کی بربریت ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کو اسرائیل کی بربریت قرار دے دیا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و تحریک انصاف کے رہنماء عمر ایوب نے اسلام آباد میں انسداد دہشتگری عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر کہا ہے یہ اسرائیل کی بربریت ہے۔ عمر ایوب نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بانی پی ٹی آئی کا کیس سننا چاہیئے، ڈاکٹر یاسمین راشد علیل ہیں اور عالیہ حمزہ کو جھوٹے کیسز میں شامل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کے ساتھ جو ہو رہا ہے، وہ نہیں ہونا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 1151467
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش