اسماعیل ہنیہ کی شہادت اسرائیل کی بربریت ہے، عمران خان
2 Aug 2024 09:30
اسلام آباد میں انسداد دہشتگری عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و تحریک انصاف کے رہنماء نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر کہا ہے یہ اسرائیل کی بربریت ہے۔
اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کو اسرائیل کی بربریت قرار دے دیا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و تحریک انصاف کے رہنماء عمر ایوب نے اسلام آباد میں انسداد دہشتگری عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر کہا ہے یہ اسرائیل کی بربریت ہے۔ عمر ایوب نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بانی پی ٹی آئی کا کیس سننا چاہیئے، ڈاکٹر یاسمین راشد علیل ہیں اور عالیہ حمزہ کو جھوٹے کیسز میں شامل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کے ساتھ جو ہو رہا ہے، وہ نہیں ہونا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ: 1151467