0
Thursday 1 Aug 2024 22:58

مشرق وسطیٰ کی صورتحال، امریکا اور سعودیہ کا کشیدگی میں کمی پر زور

مشرق وسطیٰ کی صورتحال، امریکا اور سعودیہ کا کشیدگی میں کمی پر زور
اسلام ٹائمز۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ سعودی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ سعودی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں بڑھتی کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔ انٹونی بلنکن اور فیصل بن فرحان نے غزہ میں مستقل جنگ بندی تک پہنچنے پر بھی بات چیت کی۔
خبر کا کوڈ : 1151435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش