پاکستان کو بیلنس آف پیمنٹ کے ایشو کا سامنا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب - اسلام ٹائمز
0
Tuesday 30 Jul 2024 22:15

پاکستان کو بیلنس آف پیمنٹ کے ایشو کا سامنا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

پاکستان کو بیلنس آف پیمنٹ کے ایشو کا سامنا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو بیلنس آف پیمنٹ کے ایشو کا سامنا ہے، سیلز ٹیکس کا فراڈ ہے، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ کراچی چیمبر آف کامرس کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ شرح سود میں مزید کمی کی گنجائش موجود ہے، شرح سود میں کمی کا فیصلہ اسٹیٹ بینک کااستحقاق ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ شرح سود میں مزید کمی کی گنجائش موجود ہے، وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، پاکستان کو بیلنس آف پیمنٹ کے ایشو کا سامنا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو بیلنس آف پیمنٹ کے مسائل سے نکلنا ہے، آئی ٹی کے شعبے میں پہلی بار 3.2 بلین ڈالرز کی برآمدات ہوئیں، آئندہ سال آئی ٹی کی برآمدات 4 سے ساڑھے 4 بلین ڈالرز تک بڑھائی جاسکتی ہے، پرامید ہوں اسٹیٹ بینک بدتدریج شرح سود کو کم کرے گا۔ وفاقی وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ سرکاری و نجی شعبے کو ملکی ترقی میں حصہ ڈالنا ہوگا، سیلز ٹیکس کا فراڈ ہے، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، ہم ہر چیز تو نہیں کہہ سکتے آئی ایم ایف نے یہ کردیا ہے وہ کردیا، یکم جولائی کو 51 ارب انڈسٹری کو ریفنڈ دیئے گئے، ہم اپنے سارے بل اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1150932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش