0
Tuesday 14 May 2024 08:55

آزاد کشمیر، مطالبات کی منظوری کے باوجود آج بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال

آزاد کشمیر، مطالبات کی منظوری کے باوجود آج بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال
اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں مطالبات کی منظوری کے باوجود آج بھی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں آزاد کشمیر یونیورسٹی سمیت تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند ہیں۔ کل مختلف مقامات پر جھڑپوں میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے پر آج بھی یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے۔ جاں بحق افراد کی نماز جنازہ دن 2 بجے یونیورسٹی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ آج آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر میں پُر تشدد احتجاج کیا جا رہا ہے۔ پُر تشدد احتجاج پر وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس طلب کیا تھا جس میں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود، وزیراعظم انوارالحق اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے احتجاج کے بعد آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1134910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش