0
Thursday 9 Feb 2023 19:30

حکمران اور اپوزیشن سب کرسی بچانے یا اسکے حصول میں دیوانے ہوگئے ہیں، علامہ شبیر میثمی

حکمران اور اپوزیشن سب کرسی بچانے یا اسکے حصول میں دیوانے ہوگئے ہیں، علامہ شبیر میثمی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا سیاسی رہنماؤں نے ساری قوم کو ہیجان میں مبتلا کردیا ہے، ہر طرف سیاسی منڈیاں لگی ہوی ہیں اور انسان جانوروں کی طرح بک رہے ہیں، حکمران قوم و ملک کا نام لے رہے ہیں اور قوم و ملک کی کسی کو پروا نہیں ہے، اس تمام صورتحال سے ساری دنیا میں پاکستان کا مزاق بنا ہوا ہے، آخر پاکستانی قوم کب تک ان سیاسی مداریوں کی قلابازیوں کا تماشہ دیکھتی رہے گی۔

علامہ شبیر میثمی نے مزید کہا کہ حکمران ہوں یا اپوزیشن سب کرسی بچانے یا کرسی کے حصول میں دیوانے ہوگئے ہیں، اس ملک کو بچانے کے لئے تمام آزمائے ہوئے مہروں سے نجات حاصل کرنا ہوگی، اگر ان بے ضمیر حکمرانوں سے عوام نے اپنی جان نہیں چھڑائی تو پاکستان ترقیوں کا سفر طے نہیں کرسکے گا، اس لئے قوم کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ ان حکمرانوں نے ہمیں کیا دیا، جو الیکشن سے پہلے عوام سے بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں اور الیکشن جیتنے کے بعد اپنے ہی حلقے کی عوام کو حقیرت کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1040441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش