0
Monday 21 Oct 2019 12:29

پشاور، چہلم امام حسین (ع)

اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) اور دیگر شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے چہلم روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں مجالس کا اہتمام کیا گیا، جبکہ بڑی تعداد میں لوگ جلوسوں میں بھی شریک  ہوئے۔ جلوس کی گزرگاہوں میں واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوس کی نگرانی بھی کی گئی۔ اس کے علاوہ جلوس کے راستوں پر موبائل فون کی سروس بھی جزوی طور پر معطل رہی۔ چہلم امام حسین (ع) کے سلسلے میں امام بارگاہ علمدار میں مجلس برپا ہوئی اور نماز ظہرین کی ادائیگی کے بعد امام بارگاہ آخوندآباد سے جلوس برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اسی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔ سٹی پولیس نے چہلم امام حسین (ع) کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا جس کے مطابق 4 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کئے گئے تھے، جبکہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی بھی سخت کر دی گئی تھی۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیرِ اہتمام ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور یونٹ نے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر امامیہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں عزاداران سید شہداء (ع) نے خون کا عطیہ دیا۔
صحافی : ایس ایم شاہ
خبر کا کوڈ : 823198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش