0
Saturday 21 Sep 2019 22:27

میجر عدیل شاہد زیدی کی نماز جنازہ

اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر عدیل شاہد زیدی کی نماز جنازہ کراچی کی امام بارگاہ شہداء کربلا انچولی میں ادا کر دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقا عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے میجر عدیل کی نماز جنازہ میں وزیراعلٰی سندھ، کور کمانڈر کراچی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ وادی حسین (ع) میں سپرد خاک کیا گیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا تھا جس میں پاک فوج کا ایک افسر اور ایک سپاہی شہید ہوگیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 817568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش