0
Wednesday 11 Sep 2019 18:36

لاہور، یوم عاشور کا جلوس (1)

اسلام ٹائمز، دنیا بھر کی طرح لاہور میں بھی یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔ یوم  عاشور کی مناسبت سے لاہور میں اندرون موچی گیٹ نثار حویلی سے تاریخی مرکزی جلوس برآمد ہوا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہو کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ اس کے علاوہ شادمان، پانڈو سٹریٹ، نبی پورہ مغلپورہ، جعفریہ کالونی، ٹھوکر نیاز بیگ، امامیہ کالونی، علی رضا آباد، ماڈل ٹاون، فیصل ٹاون، چند رائے روڈ، چونگی امر سدھو سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے شبیہ ذوالجناح کے اور علم کے جلوس برآمد ہوئے۔ جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے طلبہ نے بھی یوم عاشور کی مناسبت سے منفرد جلوس نکالا جس میں طلباء سرخ پٹیاں باندھ کر عزاداری کرتے رہے۔ طلباء نے نوحہ خوانی کی اور ماتم کرکے خاتون جنت سلام اللہ علیہا کو پرسہ دیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر قانون اور آئی جی پنجاب جلوسوں کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی کرتے رہے جبکہ پولیس کے 5 ہزار سے زائد اہلکار جلوسوں کی سکیورٹی پر تعینات تھے۔
خبر کا کوڈ : 815645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش