0
Sunday 4 Aug 2019 23:08

یوم شہداء پولیس خیبر پختونخوا

اسلام ٹائمز۔ ہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج 4 اگست کو یوم شہداء منایا گیا۔ شرپسندوں کے خلاف اس جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس کے ایک ہزار 726 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، جن میں 2 ایڈیشنل آئی جی پیز بھی شامل ہیں۔ دن کے آغاز پر پشاور سمیت خیبر پختونخوا بھر کے پولیس لائنز اور دیگر مقامات پر شہداء کے ایصال و ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی، جس کے بعد شہداء کے درجات کی بلندی اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ واضح رہے کہ جب خیبر پختونخوا بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کی لپیٹ میں تھا تو اس دوران پولیس کے بہادر افسران اور جوانوں نے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ملک دشمن عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دشمن کے بارود کے سامنے اپنے سینے پیش کرتے ہوئے شرپسندوں کے بیشتر منصوبوں کو خاک میں ملایا۔ ملک دشمنوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے ان ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج یوم شہداء منایا گیا۔ اس موقع پر ملک کے دیگر حصوں کی طرح خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں سرکاری و نجی اداروں اور تاجر برادری کی جانب سے خصوصی پروگرامات کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں آج پشاور کے مختلف بازاروں سے ریلیاں نکالی گئیں، جبکہ یوم شہداء کی مرکزی تقریب پشاور کے نجی ہوٹل میں رات 8 بجے منعقد ہوئی جس میں وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان، انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلٰی افسران سمیت شہداء کے لواحقین کثیر تعداد میں شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 808907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش