0
Saturday 23 Nov 2024 01:14

پشاور، کرم دہشتگردی کیخلاف احتجاجی ریلی

اسلام ٹائمز۔ کرم میں بے گناہ مسافروں کے قتل عام کیخلاف پشاور میں ملت جعفریہ کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں علمائے کرام، عمائدین اور شیعہ تنظیموں کے کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری، اور جامعہ عارف الحسینی کے مولانا عابد حسین شاکری نے کی۔ مظاہرین نے پاراچنار کے کانوائے میں مسافروں اور معصوم بچوں سمیت خواتین کی بے گناہ شہادتوں اور نااہل ریاستی اداروں کے ناکامی کے خلاف پشاور پرس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، اور پھر مظاہرین ریلی کی شکل میں گورنر ہاؤس پہنچے، جہاں بھرپور انداز میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ مظاہرین نے حکومت اور دہشتگردوں کیخلاف نعرہ بازی کی۔
خبر کا کوڈ : 1174212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش