0
Monday 15 Jul 2024 01:57

ڈاکٹر فاروق ستار کی علما کرام سے ملاقاتیں اور مجالس میں شرکت

اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی محرم الحرام کے سلسلے میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے علما کرام سے ملاقاتیں اور مجالس میں شرکت کی جارہی ہیں۔ اسی سلسلے میں ایم کیو ایم کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے ملیر ٹاؤن کی مختلف امام بارگاہوں میں منعقدہ مجالس میں شرکت کی اور علما کرام سمیت ٹرسٹی حضرات و منتظمین سے ملاقاتیں کیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے منتظمین کو درپیش مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ منتظمین نے ڈاکٹر فاروق ستار کو مجالس کے دوران بھی لوڈ شیڈنگ کرنے سے آگاہ کیا جس پر ڈاکٹر فاروق ستار نے موقع پر ہی ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے مسئلے کو فوری حل کرنے کے لئے گفتگو کی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مختلف کیمپس کے بھی دورے کئے اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی شارق جمال اور ملیر ٹاؤن کے آرگنائزر و اراکینِ کمیٹی بھی ڈاکٹر فاروق ستار کے ہمراہ موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1147726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش