اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی سے پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینٹر وقار مہدی، سعید غنی اور پی ایس 125 سے امیدوار ایس ایم نقی کی ایس یو سی کے دفتر میں وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر حسنین مہدی، صوبائی مشیر افتخار مہدی، کراچی کے صدر مولانا حسن رضا و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال اور عام انتخابات 2024ء کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔