0
Tuesday 16 Jan 2024 23:57

شیخ محسن نجفیؒ عہد ساز شخصیت اور دور اندیش انسان تھے، تعزیتی اجتماع

اسلام ٹائمز۔ ہئیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام شہر کراچی میں شیخ محسن علی نجفیؒ کے ایصال ثواب کیلئے مجلس ترحیم اور تعزیتی اجتماع کا انتظام کیا گیا جس میں علمائے کرام اور حوزات علمیہ کے طلبہ کے علاوہ عوام نے بھی بھرپور شرکت کی۔ مولانا سید صادق رضا تقوی کے مطابق مجلس کی ابتداء میں قرآن خوانی کے بعد مکتب علوم اسلامیہ کے مہتمم اعلیٰ اور مفسر قرآن حجۃ الاسلام مولانا شیخ محمد حسن صلاح الدین، حوزہ امام مہدی علیہ السلام کے مسئول حجت الاسلام شیخ محمد سلیم، ہیئت آئمہ مساجد کے صدر حجہ الاسلام شیخ محمد حسین رئیسی، شیعہ علما کونسل کے مرکزی رہنما حجۃ الاسلام شیخ شبیر حسین میثمی، جامع مسجد نور ایمان کے پیش امام حجۃ الاسلام مرزا یوسف حسین، مسجد سید الشہدا ؑ کے پیش امام حجۃ الاسلام سید محمد رضا جعفری، حجۃ اسلام مولانا نعیم الحسن سمیت دیگر علماء نے مرحوم شیخ محسن علی نجفی کی دینی و قومی خدمات کو بیان کیا۔ آخر میں مجلس عزا سے حوزہ علمیہ امام خمینیؒ کے مہتمم اعلیٰ حضرت آیت اللہ غلام عباس رئیسی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ محسن علی نجفیؒ بہت عقلمند انسان تھے، وقت کے تقاضوں کو سمجھ کر قومی مسائل کو درک کرکے راہ حل تلاش کرنے کے حوالے سے کم از کم میری نظر میں ایک بے مثال شخصیت تھے۔
خبر کا کوڈ : 1109552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش