0
Friday 12 Jan 2024 20:21

آئی ایس او کراچی کے احتجاجی مظاہرے

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے پاراچنار میں مسافروں کو نشانہ بنانے والی بزدلانہ کاروائیوں، فرقہ وارانہ تشدد اور حکومتی نااہلی کی مذمت کے لئے شہر بھر میں 20 سے زائد جامع مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے۔ احتجاجات سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاراچنار میں آئے روز کوئی انسانیت سوز واقعہ رونماء ہوتا ہے جس میں دشمن ہمیشہ تعاقب کرکے شیعہ شناخت پر نہتے جوانوں، بزرگوں اور خواتین تک کو نشانہ بناتا ہے مگر افسوس قانون نافذ کرنے والے ادارے ان واقعات میں ملوث دہشتگرد عناصر کے آگے بے بس تماشائی دکھائی دیتے ہیں۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ پاراچنار میں حملوں کا سلسلہ فرقہ وارانہ نفرت کے ایک پریشان کن رجحان کی نشاندہی کر رہا ہے، ان فرقہ وارانہ دہشتگردی کے واقعات کے ذریعہ دشمن ہماری نگاہیں مسئلہ فلسطین سے ہٹانا چاہتا ہے، ہم مسئلہ فلسطین پر اپنے بنیادی نظریہ پر قائم ہیں اور مملکت کے موجودہ حکمرانوں کی دو ریاستی نظریہ کی پیشی کو رد کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1108648
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش