یوم ولادت قائداعظم کے موقع پر مزار قائد پر امامیہ اسکاؤٹس کے دستے کی سلامی

اسلام ٹائمز۔ یوم ولادت قائداعظم (رہ) کراچی سمیت ملک بھر میں بھرپور عقیدت و احترام سے منایا گیا، مزار قائد پر امامیہ اسکاؤٹس کے دستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر ظفر حیدر نے کہا کہ آج وطن عزیز مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے جس کا سبب قائداعظم (رہ) کی تعلیمات کو بھلا دینا ہے، تعلیمی اداروں میں باقاعدہ منصوبہ بندی سے نوجوانوں کو تعلیم اور قائد اعظم (رہ) کی تعلیمات سے دور کیا جارہا ہے، تعلیمی نصاب سے قائداعظم (رہ) کے خطبات کو نکالا جا رہا ہے، آج وقت کی اہم ضرورت ہے کہ طالب علم تعلیم کہ ساتھ ساتھ ملک کی ترقی کے لئے عملی طور پر سامنے آئیں۔ آئی ایس او پاکستان کراچی کے ڈویژنل صدر نے مزید کہا کہ قائداعظم (رہ) نے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی پالیسی پیش کی مگر آج ہمارے حکمران دو ریاستی حل کی باتیں کرکے بانی پاکستان کی پالیسی سے انحراف کررہے ہیں، آئی ایس او پاکستان کی نظریاتی بنیادوں کی حفاظت کرے گی۔