0
Sunday 24 Dec 2023 20:24

کراچی میں غزہ لیبر مارچ

اسلام ٹائمز۔ نیشنل لیبر فیڈریشن کے تحت اسرائیل کی دہشت گردی، مظلوم و نہتے فلسطینی بچوں، ماؤں، بہنوں پر بمباری کے خلاف، اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اتوار کے روز ریگل چوک تا پریس کلب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی زیر قیادت ”غزہ لیبر مارچ“کا انعقاد کیا گیا۔ مارچ کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز، پلے کارڈز اور فلسطینی پرچم بھی اٹھائے ہوئے تھے، اہل غزہ اور فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے ٹریڈ یونینز کے رہنما و مزدور خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شریک کی۔ مارچ کے شرکاء نے ماتھوں پر سرخ رنگ کی پٹی باندھی ہوئی تھی جس پر تحریر ہے کہ لبیک یا اقصی۔ مارچ کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جس پر تحریر تھا کہ اہل فلسطین پر جاری ظلم کے ذمہ دار اسرائیل، امریکہ اور مسلم حکمران، امت مسلمہ میں ہے کوئی صلاح الدین ایوبی؟، میں مسکرا کیسے سکتا ہوں کہ جب کہ میرا قبلہ اول کافروں کے ہاتھوں میں ہے، حماس تم پر فخر ہے،  القدس لنا، فلسطینیوں سے رشتہ کیا لا الہ الااللہ، اسرائیل کے اسپتالوں پر بم بمباری کھلی دہشت گردی ہے، ہم فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ غزہ لیبر مارچ سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، نائب امیر کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی، فلسطین فاؤنڈیشن کے رہنما ڈاکٹر صابر ابو مریم، نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان، جنرل سکریٹری قاسم جمال، ظفر خان، مناظر گیلانی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 1104574
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش