0
Monday 19 Dec 2022 20:07

ایم کیو ایم پاکستان کا خواتین کنونشن

اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان شعبہ خواتین کے زیر اہتمام خواتین کنونشن کا انعقاد کراچی کے تاریخی نشتر پارک میں کیا گیا۔ گراؤنڈ کے چاروں اطراف عمارتوں پر رنگ برنگی برقی قمقموں سجائی گئی تھیں، اسٹیج پر اسپاٹ لائٹ اور بارڈر پھولوں سے سجایا گیا تھا، اسٹیج پر پنڈال میں موجود عوام کیلئے اسکرین کاانتظام بھی کیا گیا تھا اور پنڈال کے چاروں اطراف میں مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح، بیگم راعنا لیاقت علی خان، فاطمہ ثریا بجیا، سماجی کارکن بلقیس ایدھی صاحبہ کی قد آور تصاویر نصب کی گئی تھیں۔ پنڈال میں چاروں اطراف کرسیوں کا جال بچھا ہوا تھا صحافی حضرات اور مہمانوں کیلئے الگ انکلوثر ربنائے گئے تھے۔ پنڈال کے اندر کسی بھی ناگہانی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے میڈیکل ایڈ کمیٹی کی جانب سے کیمپ بھی لگایا گیا تھا۔ خواتین کنونشن میں خواتین اور بچوں کاجوش قابل دید تھا اوروہ خوشی سے فلک شگاف نعرے بلند کر رہے تھے۔ خواتین اور بچیوں نے ہاتھوں میں ایم کیو ایم کے پرچم کے رنگوں کی چوڑیاں پہنی ہوئیں تھیں اور ایم کیو ایم پاکستان کے پرچم لہرا رہی تھیں۔ خواتین جلسہ گاہ میں ٹولیوں کی شکل میں فلک شگاف نعرے اور ہاتھوں سے وکٹری کا نشان بنا کر پنڈال میں داخل ہورہی تھیں اور جلسہ گاہ کے منتظمین نہایت ہی ڈسپلین کے ساتھ خواتین کو کر سیوں میں بیٹھا رہے تھے۔ خواتین کنونشن کی خاص بات یہ تھی کہ اس کنونشن میں جہاں اردو بولنے والی خواتین تھیں ان کے علاوہ بڑی تعداد سندھی، پنجابی، پشتو، سرائیکی ہزارے وال اور دیگر قومیت سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بھی شامل تھی۔ کنونشن سے کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، خواجہ اظہار الحسن، خوشبخت شجاعت، کشور زہرا سمیت دیگر متحدہ رہنماؤں نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 1030949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش