0
Friday 2 Dec 2022 19:08

آرٹس کونسل کراچی میں پندرہویں عالمی اردو کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ آرٹس کونسل کراچی میں چار روزہ پندرہویں عالمی اردو کانفرنس کا افتتاح ہوگیا۔ 4 روزہ پندرہویں عالمی اردوکانفرنس کے افتتاحی سیشن میں مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم، سحر انصاری، امجد اسلام امجد سمیت معروف اُدبا، شعرا اور مصنفین نے شرکت کی۔ صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے بتایا کہ تیرہ، چودہ اور پندرہ جنوری کو گوادر میں پاکستان ادب میلہ سجائیں گے، انہوں نے لاہور، اسلام آباد، پشاور، مظفرآباد اور گلگت بلتستان میں بھی پاکستان ادب میلہ کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اردو کانفرنس میں شرکت پر اُدبا، مصنفین اور شعراء کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوفیوں کی زمین اور باب الاسلام سندھ سے بہتر اردو کانفرنس کے لئے کوئی جگہ نہیں، سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے، یہاں سے ہمیشہ امن اور بھائی چارے کا پیغام گیا ہے۔ عالمی اردو کانفرنس میں مشاعرہ، محفل موسیقی، کتابوں کی رونمائی اور اہم موضوعات پر نشستیں رکھی گئی ہیں۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آرٹس کونسل آف پاکستان، کراچی اس وقت پاکستان میں کلچر کا سب سے بڑا مرکز بن چکا ہے، اس میں محمد احمد شاہ اور یہاں کے عہدیداران کی محنت کے علاوہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی سرپرستی بھی شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 1028093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش