0
Saturday 7 Dec 2024 19:53

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ملاقات

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشی مثبت اشاریئے سے مختلف شعبوں میں بہتری آرہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سرمایہ کاری میں اضافہ کے لئے سرمایہ کاروں کو بھرپور معاونت فراہم کی جارہی ہے، وفاق اور صنعتکاروں کے درمیان رابطہ میں گورنر سندھ اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ بعد ازاں گورنر سندھ کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ نے آئی ٹی مارکی کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ٹی مارکی میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی کے حوالہ سے لوگ باتیں کرتے رہ گئے مگر گورنر سندھ نے کر کے دکھلا دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، آئی ٹی اور ایگریکلچر سیکٹرز معاشی ترقی میں اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر اینیشیٹوز انتہائی متاثر کن ہیں اس پر گورنر سندھ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ طلباء سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لئے کھولنے کا وعدہ کسی اور کا تھا لیکن عملی اقدام میں نے اٹھایا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے راشن ڈرائیو کے دورہ میں راشن بیگ کا معائنہ کیا اور مستحقین میں راشن بیگز بھی تقسیم کئے۔ وفاقی وزیر نے "امید کی گھنٹی" بجا کر خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو انتہائی منفرد قرار دیا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے بابائے قوم قائد اعظم کے کمرہ میں تاریخی اشیاء کا جائزہ بھی لیا۔ وفاقی وزیر نے گورنر ہاؤس میں جاری شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔
خبر کا کوڈ : 1177022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش