متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے آئینی ترمیم پر اتفاق رائے اور شفافیت سے آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس حوالے سے شیری رحمان نے بتایا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو آئینی مسودے پر اعتماد میں لے رہے ہیں۔ اسلام آباد میں سندھ ہاؤس کی گورنر انیکسی میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ سینیٹر شیری رحمان اور ڈاکٹر عاصم حسین نے کامران ٹیسوری، فاروق ستار اور امین الحق کو پیپلز پارٹی کے آئینی مسودے پر اعتماد میں لیا۔
ملاقات میں روابط جاری رکھنے، آئینی ترمیم پراتفاق رائے اورشفافیت سے آگے بڑھنے پراتفاق کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیری رحمان نے بتایا کہ ایم کیوایم رہنماؤں کو آئینی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے آگاہ کیا، دونوں وفود نے اپنی ترجیحات پیش کیں۔سینیٹرشیری رحمان نے کہا کہ بلاول بھٹو کی ہدایت پرتمام اسٹیک ہولڈرزکو آئینی مسودے پراعتماد میں لے رہے ہیں۔