0
Saturday 12 Oct 2024 20:31

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک ایران دو طرفہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط اور انتہائی مستحکم ہیں جبکہ تجارت میں اضافہ اور وفود کے تبادلوں سے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ایران کے سفارت خانہ میں ملاقات کے دوران کیا۔ اس سے قبل اسلام آباد میں ایران کے سفارت خانہ آمد پر ایران کے سفیر اور دیگر سفارتی عملہ نے گورنر سندھ کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت میں اضافہ سمیت دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی کے سفیر نے کہا کہ ایران کے سرمایہ کار مختلف شعبوں میں بھرپور سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1166059
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش