حالیہ انتخابات اور مجلس وحدت مسلمین سے متعلق علامہ باقر عباس زیدی کا خصوصی انٹرویو
متعلقہ فائیلیںکراچی سے تعلق رکھنے والے معروف شیعہ عالم دین مولانا سید باقر عباس زیدی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل ہیں، وہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرپرست کونسل کے اہم رکن، جامعہ امامیہ کراچی کے مہتمم اور مدرسہ المہدیؑ کے مدرس بھی ہیں، وہ ملکی و بین الاقوامی امور پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ پاکستان خصوصاََ کراچی سمیت سندھ بھر جہاں وہ ملّی حوالے سے فعال کردار ادا کرتے ہیں، وہیں وہ اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے بھی فعال کردار ادا کر رہے ہیں، سیاسی و سماجی حلقوں میں انکی شخصیت صائب الرائے کی حیثیت رکھتی ہے۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے حالیہ عام انتخابات، مجلس وحدت مسلمین کی سیاسی پالیسی و کارکردگی و دیگر متعلقہ موضوعات پر کراچی میں انکی رہائشگاہ پر نشست کی، اس موقع ہر انکے ساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial