1
Tuesday 26 Dec 2023 14:40

کرسمس کے موقع پر گورنر سندھ کا ہولی ٹرینیٹی کیتھڈرل کا دورہ

متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کرسمس کے موقع پر کراچی میں ہولی ٹرینیٹی کیتھڈرل کا دورہ کیا۔ اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور پوری دنیا کی مسیحی برادری کو مبارک باد دیتا ہوں، عیسائی برادری کے لئے مخصوص کوٹہ سسٹم میں اضافہ 5 سے 10 فیصد کرنے کے لئے وفاق کو خط لکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے سب کے لئے کھلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت کا جشن منا رہی ہے، کرسمس کا مقصد دنیا میں امن اور خوشحالی کا پیغام پھیلانا ہے، حضرت عیسی علیہ السلام کو امن، بھائی چارے اور احترام کی علامت سمجھا جاتا ہے، حضرت عیسی علیہ السلام نے رواداری، محبت اور ہمدردی کی تبلیغ کرکے انسانیت کو شفا بخشی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لاکھوں مسیحی بھرپور طریقے سے اپنا تہوار منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس پر پاکستان کی تمام دیگر مذہبی برادریاں اپنے مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس کی خوشیوں میں تمام مذہبی برادریوں کی شرکت سے تمام عقائد کے درمیان ہم آہنگی اور محبت کو فروغ ملتا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1104998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش