متعلقہ فائیلیںرپورٹ: اعجاز علی
ماہ محرم لحرام کی مجلس عزاء کے دوران ابا عبداللہ الحسینؑ کے عزاداروں نے قرآن پاک اٹھا کر سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ کوئٹہ کے علاقہ علمدار روڈ پر واقع مسجد و امام بارگاہ حسینی ہزارہ نچاری میں محرم الحرام کے پہلے عشرے کے مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔ مجلس عزاء کے دوران امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی سربراہی میں عزاداروں نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ اس موقع پر عزاداران ابا عبداللہ الحسین نے قرآن اٹھائے اور "قرآن کی بے حرمتی نامنظور" سمیت دیگر نعرے لگائے۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial