0
Monday 6 May 2019 18:35

گرمائی دارالحکومت سرینگر میں 6 ماہ بعد دربار کھل گیا

گرمائی دارالحکومت سرینگر میں 6 ماہ بعد دربار کھل گیا
اسلام ٹائمز۔ چھ ماہ بعد سوموار کو جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں سالانہ دربار مو کے سلسلے میں سول سیکریٹریٹ اور اس سے منسلک تمام دفاتر کھل گئے۔ اس موقع پر سول سیکریٹریٹ، سرینگر کے احاطے میں منعقدہ سادہ مگر پُروقار تقریب کے دوران ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جس میں ریاستی پولیس کے دستوں نے شمولیت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں فیصلہ کرنے کا اختیار الیکشن کمیشن آف انڈیا کو حاصل ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ستیہ پال ملک نے کہا کہ اننت ناگ ضلع میں گذشتہ روز بھاجپا لیڈر کی ہلاکت کے بعد سیاسی کارکنان کی سکیورٹی کا ازسر نو جائزہ لیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 792529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش