0
Sunday 17 Mar 2019 13:31

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ٹریڈرس کا احتجاجی جلوس

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ٹریڈرس کا احتجاجی جلوس
اسلام ٹائمز۔ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پر دہشت گردانہ حملہ کو لے کر مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں آل ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچرس ایسوسیشن کے اہتمام سے ایک احتجاجی جلوس بر آمد ہوا ہے۔نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ نامی شہر کی دو مساجد میں معصوموں پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے خلاف آل ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچرس ایسوسیشن اننت ناگ کے اہمتام سے ایک جلوس برآمد ہوا ہے۔ ٹریڈرس کے صدر حاجی عبد الرشید ڈار، جنرل سیکرٹری سجاد حکیم نے دہشت گردانہ حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے خلاف پنپنے والی نفرت و عداوت کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مسلمانوں کے خلاف بڑھتی دہشت گردی کو روکنے میں اپنی ذمہ داری نبھائے۔ احتجاجیوں نے مہلوکین کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 783726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش