اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ 5سال حکومت کرنا آسان بات نہیں، 5 برسوں میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں بنایا، پہلے کوئی نہیں مانتا تھا، آج سرکاری طور پر پنجابی طالبان کی تصدیق ہوگئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کیا۔ اْن کا کہنا تھا کہ انہوں نے تشدد کی سیاست اور انتقامی کارروائی نہیں کی، پہلے پنجابی طالبان کا نام بھی نہیں سنا گیا تھا اور نہ ہی اسکو کوئی مانتا تھا، آج سرکاری طور پر پنجابی طالبان کی تصدیق ہوگئی ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے، تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات رکھنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 سال حکومت کرنا آسان بات نہیں، 5 برسوں میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں بنایا۔