0
Wednesday 18 Sep 2024 11:16

لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے کی اجازت نہ دینے کیلئے درخواست دائر

لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے کی اجازت نہ دینے کیلئے درخواست دائر
اسلام ٹائمز۔ عدلیہ مخالف تقاریر اور پی ٹی آئی کا جلسہ رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست مرزا واحد رفیق نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے دائر کی۔ درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ سکیورٹی خدشات کے تحت عدالت سے رجوع کرتی رہی ہے۔

پی ٹی آئی اپنے موقف سے ہٹ کر لاہور میں جلسہ کرنے جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے 8 ستمبر کے جلسے میں حکومت اور عدلیہ کیخلاف زبان استعمال کی گئی۔ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی میں سیاسی مخالفت ہے، جس کے باعث پنجاب میں خون خرابے کا خدشہ ہے۔ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ ایک بار پھر جلسے میں عدلیہ مخالف تقاریر کر سکتی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پی ٹی آئی لیڈرشپ کی عدلیہ مخالف تقاریر روکنے کا حکم دے۔
خبر کا کوڈ : 1160748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش