QR CodeQR Code

لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے کی اجازت نہ دینے کیلئے درخواست دائر

18 Sep 2024 11:16

پی ٹی آئی کے 8 ستمبر کے جلسے میں حکومت اور عدلیہ کیخلاف زبان استعمال کی گئی۔ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی میں سیاسی مخالفت ہے، جس کے باعث پنجاب میں خون خرابے کا خدشہ ہے۔ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ ایک بار پھر جلسے میں عدلیہ مخالف تقاریر کر سکتی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پی ٹی آئی لیڈرشپ کی عدلیہ مخالف تقاریر روکنے کا حکم دے۔


اسلام ٹائمز۔ عدلیہ مخالف تقاریر اور پی ٹی آئی کا جلسہ رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست مرزا واحد رفیق نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے دائر کی۔ درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ سکیورٹی خدشات کے تحت عدالت سے رجوع کرتی رہی ہے۔

پی ٹی آئی اپنے موقف سے ہٹ کر لاہور میں جلسہ کرنے جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے 8 ستمبر کے جلسے میں حکومت اور عدلیہ کیخلاف زبان استعمال کی گئی۔ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی میں سیاسی مخالفت ہے، جس کے باعث پنجاب میں خون خرابے کا خدشہ ہے۔ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ ایک بار پھر جلسے میں عدلیہ مخالف تقاریر کر سکتی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پی ٹی آئی لیڈرشپ کی عدلیہ مخالف تقاریر روکنے کا حکم دے۔


خبر کا کوڈ: 1160748

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160748/لاہور-میں-تحریک-انصاف-کے-جلسے-کی-اجازت-نہ-دینے-کیلئے-درخواست-دائر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com