0
Tuesday 17 Sep 2024 21:34

ملتان، امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام عید میلاد النبی کے موقع پر سبیل کا اہتمام 

ملتان، امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام عید میلاد النبی کے موقع پر سبیل کا اہتمام 
اسلام ٹائمز۔ امامیہ فاونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام 12 ربیع الاول کو چوک گھنٹہ گھر ملتان میں جشن عید میلاد النبی کے سلسلہ میں نکالی جانے والی ریلیوں کے استقبال میں سبیل و استقبالیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں عاشقان رسول اللہ(ص) کے لیے ٹھنڈے پانی، شربت اور مٹھائی کا انتظام کیا گیا۔ اس کیمپ میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سلیم عباس صدیقی، سربراہ النور اسلامک سنٹر علامہ وسیم عباس معصومی، صوبائی جنرل سیکرٹری عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب عون رضا انجم ایڈووکیٹ، صوبائی سیکرٹری میڈیا عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب ثقلین نقوی، صوبائی سیکرٹری رابطہ عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب مولانا غدیر شیرازی، مولانا ھادی حسین قمی، جواد رضا جعفری، کمیل عباس زیدی، سید عمران نقوی نے خصوصی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 1160629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش