0
Tuesday 17 Sep 2024 21:00

ہم کل نہ رہیں، ملک اور آئین کو قائم رہنا ہے، احمد اویس

ہم کل نہ رہیں، ملک اور آئین کو قائم رہنا ہے، احمد اویس
اسلام ٹائمز۔ راہنما پاکستان تحریک انصاف احمد اویس نے کہا ہے کہ ہم کل نہ رہیں لیکن ملک اور آئین کو قائم رہنا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احمد اویس کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اکانومی تباہ ہو رہی ہے اور ان حالا ت میں حکومت بل لے آئی، تمام سیاسی بڑے کیس لے کر نئی عدالت میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف بانی پی ٹی آئی کا مسئلہ نہیں پورے پاکستان کا معاملہ ہے، چھٹی کے دن بھی تمام ایوان کھلے گئے، حکومتی اراکین آئینی ترمیم قوم کیلئے لا رہے ہیں مگر قوم کو بتا نہیں رہے ہیں۔ راہنما پی ٹی آئی احمد اویس کا مزید کہنا تھا کہ ہم اور آپ آج ہیں کل نہیں ہیں، مگر یہ ملک اور آئین قائم رہنا ہے، سانپ اس لیے حملہ کرتا ہے تاکہ مارا نہ جائے، حکومت کہتی ہے عوام کی مشکلات کیلئے سب کچھ کر رہے ہیں، مگر عوام کو معلوم نہیں حکومت کیا کرنا چاہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1160620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش