0
Tuesday 17 Sep 2024 20:27

بلاول بھٹو زرداری کی عید میلادالنبی (ص) کے موقع پر مبارکباد

بلاول بھٹو زرداری کی عید میلادالنبی (ص) کے موقع پر مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت محمد ﷺ پوری انسانیت کے لیے رحمت بن کر آئے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپؐ کی زندگی کا ہر پہلو ہمارے لیے مشعل راہ ہے، پیغمبرِ اسلام کا پیغام ہر زمانے اور مقام سے بالاتر ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ نبی اکرم ﷺ کا پیغام تمام نسلوں اور قوموں کے لیے رہنمائی ہے، آپ ؐ کی تعلیمات کی روشنی میں معاشرے میں امن، برداشت اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نبیﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں ہمیں دوسروں کی زندگیوں میں آسانیاں اور سکون پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں اپنے ذاتی اور اجتماعی معاملات میں ان اقدار کو اپنانا چاہیے جن کی حضرت محمدﷺ نے تعلیم دی۔
خبر کا کوڈ : 1160603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش