QR CodeQR Code

بلاول بھٹو زرداری کی عید میلادالنبی (ص) کے موقع پر مبارکباد

17 Sep 2024 20:27

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ نبی اکرم ﷺ کا پیغام تمام نسلوں اور قوموں کے لیے رہنمائی ہے، آپؐ کی تعلیمات کی روشنی میں معاشرے میں امن، برداشت اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت محمد ﷺ پوری انسانیت کے لیے رحمت بن کر آئے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپؐ کی زندگی کا ہر پہلو ہمارے لیے مشعل راہ ہے، پیغمبرِ اسلام کا پیغام ہر زمانے اور مقام سے بالاتر ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ نبی اکرم ﷺ کا پیغام تمام نسلوں اور قوموں کے لیے رہنمائی ہے، آپ ؐ کی تعلیمات کی روشنی میں معاشرے میں امن، برداشت اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نبیﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں ہمیں دوسروں کی زندگیوں میں آسانیاں اور سکون پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں اپنے ذاتی اور اجتماعی معاملات میں ان اقدار کو اپنانا چاہیے جن کی حضرت محمدﷺ نے تعلیم دی۔


خبر کا کوڈ: 1160603

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160603/بلاول-بھٹو-زرداری-کی-عید-میلادالنبی-ص-کے-موقع-پر-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com