0
Tuesday 17 Sep 2024 20:14
اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے

رسول پاکؐ نے مثالی اسلامی معاشرے کی بنیاد رکھی، یوسف رضا گیلانی

نبی پاکؐ کی ذات طیبہ ہمارے لیے زندگی بسر کرنے کا بہترین نمونہ ہے
رسول پاکؐ نے مثالی اسلامی معاشرے کی بنیاد رکھی، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ رسول پاکؐ نے مثالی اسلامی معاشرے کی بنیاد رکھی۔ اسلام آباد میں سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سب کو اس کانفرنس میں خوش آمدید کہتا ہوں، اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں زندگی کیلئے راہنما اصول فراہم کرتا ہے، نبی پاکؐ کی ذات طیبہ ہمارے لیے زندگی بسر کرنے کا بہترین نمونہ ہے، اللہ نے رسول پاکؐ کو امت کیلئے معلم بنا کر بھیجا، مقاصدکا حصول علم کے بغیر ممکن نہیں۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ رسول پاکؐ نے مثالی اسلامی معاشرے کی بنیاد رکھی، اللہ نے قرآن مجید کے نزول کا آغاز ہی اقرا سے کیا، نبی پاکؐ نے جنگی قیدیوں کی آزادی کیلئے تعلیم دینے کی شرط رکھی گئی، تعلیم اسلامی معاشرے کا بنیادی جز ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اپنے شہریوں کی تعلیم کا بندوبست کرنا اسلامی ریاست کے فرائض میں شامل ہے، اللہ نے رسول پاک ؐ کو اخلاق کی اعلیٰ قدروں کی تکمیل کیلئے بھیجا۔ آخرمیں ان کا والدین کو نصیحت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپنے بچوں میں دیانتداری،صداقت، عہد کی پابندی، والدین سے حسن و سلوک کو اجاگر کیا جائے، حصول علم کو ہر مسلمان پر فرض کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1160601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش