0
Tuesday 17 Sep 2024 17:46

اسرائیل کا حزب اللّٰہ کیخلاف جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی

اسرائیل کا حزب اللّٰہ کیخلاف جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے لبنان میں حزب اللّٰہ کے خلاف حملوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔ لبنان کے مخلتف علاقوں میں حزب اللّٰہ ارکان کے زیر استعمال پیجرز میں ایک ساتھ دھماکے کیے گئے ہیں، جس میں عام شہریوں سمیت ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق رابطوں کے لیے استعمال پیجر ڈیوائسز میں دھماکوں سے حزب اللّٰہ کے سینکڑوں ارکان زخمی ہوئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق پیجر ڈیوائسز میں دھماکے جنوبی لبنان اور بیروت کے نواحی علاقوں میں ہوئے۔ حزب اللّٰہ کے زخمی ارکان کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے، جن میں کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔

ادھر بیروت سے لبنانی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیروت میں پیجر ڈیوائسز میں دھماکوں سے حزب اللہ کے سینکڑوں جنگجو زخمی ہوئے ہیں۔ حزب اللہ حکام کے مطابق پیجر ڈیوائسز میں دھماکے سکیورٹی کی بڑی خلاف ورزی ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان دھماکوں میں ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں حزب اللہ کے کارکنان بھی شامل ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق لبنانی خاتون نے بتایا کہ اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1160592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش