0
Tuesday 17 Sep 2024 17:33

شامی سرزمین پر 250 یوکرینی فوجی افسروں کی موجودگی کے بارے روسی میڈیا کا انکشاف

شامی سرزمین پر 250 یوکرینی فوجی افسروں کی موجودگی کے بارے روسی میڈیا کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ روسی خبر رساں ایجنسی اسپتنک نے باخبر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ 250 یوکرائنی فوجی انسٹرکٹر و افسر، مغربی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ڈرون بنانے کی تربیت دینے کے لئے شامی صوبے ادلب میں جا پہنچے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 250 سے زائد ڈرون طیارے (UAVs) بھی کئی ایک مراحل میں اسپیئر پارٹس اور سویلین تجارتی سامان کی آڑ میں یوکرین سے ادلب منتقل کئے جا چکے ہیں جنہیں وہاں قابض امریکہ، اسرائیل و یورپ کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ تحریر الشام نے یوکرینی فوج سے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

اسپتنک کے ساتھ گفتگو میں شامی ذرائع نے یہ انکشاف بھی کیا کہ یوکرینی فوج حزب اسلامی ترکستان کے ساتھ وابستہ مسلح گروہوں کو بھی تربیت دے رہی ہے جو تحریر الشام نامی دہشتگرد گروہ کی ایک اہم اتحادی بھی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یوکرینی فوج کی اسپیشل سروس کے متعدد افسر ڈرون پروڈکشن لائن کے مسائل کو حل کرنے کے بعد روسی افواج پر حملوں کی منصوبہ بندی کے لئے گذشتہ 1 ماہ سے زائد کے عرصے کے دوران متعدد بار ادلب گئے تھے۔ 

شامی ذرائع نے اس حوالے سے انجام پانے والی کیف کی کارروائی کے محرک کے بارے کہا کہ یوکرینی و امریکی، شام میں روسی افواج کے خلاف ایک نیا محاذ کھولنے اور جاری لڑائیوں کو یوکرین سے شام منتقل کرنے کی کوشش میں ہیں!
خبر کا کوڈ : 1160587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش