اسلام ٹائمز۔ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی مناسبت سے مدنی میلاد کمیٹی کے زیراہتمام لاہور میں کار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے قیادت کی۔ کار ریلی کا آغاز مسلم ٹاؤن موڑ سے ہوا، جو فیروز پور اور ملتان روڈ سے ہوتے ہوئے کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے اختتام پر علامہ سید احمد اقبال رضوی، ڈاکٹر دانش نقوی صدر مدنی میلاد کمیٹی اور مولانا ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے شرکاء سے خطاب کیا۔ ریلی میں اہلیان لاہور کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کربلا گامے شاہ لاہور میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی مناسبت شمعیں روشن کی گئیں اور کیک کاٹا گیا۔