0
Tuesday 17 Sep 2024 16:00

لاہور،عید میلادالنبیﷺ کا مرکزی جلوس داتا دربار پہنچ کر اختتام پذیر

لاہور،عید میلادالنبیﷺ کا مرکزی جلوس داتا دربار پہنچ کر اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مرکزی جلوس داتا دربار پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔ جلوس میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ دعوت اسلامی کے زیراہتمام مرکزی جلوس کا آغاز جامع مسجد نوری ریلوے سٹیشن سے ہوا۔ جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے خصوصی شرکت کی۔ جلوس کی قیادت دعوت اسلامی کی شوری کے رکن حاجی یعفور رضا قادری نے کی۔

جلوس میں فرزندان اسلام نے پیدل، موٹر سائیکلز، گاڑیوں پر سوار ہو کر شرکت کی۔ جلوس دہلی گیٹ، شاہ عالم مارکیٹ چوک، موچی گیٹ، سرکلر روڈ اور بھاٹی گیٹ چوک سے گزر کر داتا دربار پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔ اس موقع پر ملکی سلامتی و استحکام کی خصوصی دعا بھی کی گئی۔ جلوس کے روٹ پر فضا درود و سلام کی صداؤں سے معطر رہی۔ اس موقع پر نعت خوانی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ جلوس کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1160574
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش