0
Tuesday 17 Sep 2024 01:41

امت مسلمہ اور پاکستان کو درپیش مسائل کا حل نبیﷺ کی تعلیمات میں پنہاں ہے، محمد شہباز شریف

امت مسلمہ اور پاکستان کو درپیش مسائل کا حل نبیﷺ کی تعلیمات میں پنہاں ہے،  محمد شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امت مسلمہ کو جشن عیدمیلادالنبیﷺ کی موقع پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ نبی کریمﷺ نے اتحاد، محبت اور بھائی چارے کی تلقین کی، آج امت مسلمہ کو کئی مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے، امت مسلمہ اور پاکستان کو درپیش مسائل کا حل نبیﷺ کی تعلیمات میں پنہاں ہے۔ محمد شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہمیں آج کے مشکل دور میں نبیﷺ کی سیرت پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ہمیں ان لوگوں کی طرف توجہ دینی چاہئے جو بھوک، افلاس اور دیگر مشکلات کا شکار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1160444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش