0
Tuesday 17 Sep 2024 01:00

آئینی ترمیم کا معاملہ شہباز شریف کے دورہ امریکہ سے واپسی تک مؤخر

آئینی ترمیم کا معاملہ شہباز شریف کے دورہ امریکہ سے واپسی تک مؤخر
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکہ سے واپسی تک آئینی ترمیم کا معاملہ مؤخر کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے رواں ہفتے نیویارک جائیں گے۔ وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے باعث آئینی ترمیم کا معاملہ فی الحال مؤخر کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی امریکہ سے واپسی تک دوبارہ اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ یاد رہے کہ آج وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والا کابینہ اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا تھا، کابینہ اجلاس میں آئینی ترامیم کی منظوری دی جانی تھی۔ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے حمایت نہ ملنے پر کابینہ اجلاس ملتوی کیا گیا۔

خیال رہے کہ آج سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس بھی غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیئے گئے ہیں، دونوں ایوانوں میں آج بھی آئینی ترمیم پیش نہیں کی جا سکی۔ ادھر لیگی راہنما و سینیٹر عرفان صدیقی نے مجوزہ آئینی ترمیم غیر معینہ مدت تک مؤخر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ترمیم آنے میں ہفتہ 10 دن بھی لگ سکتے ہیں، اگر ترمیم نہیں بھی آئی تو کوئی قیامت نہیں آجائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1160437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش