0
Sunday 15 Sep 2024 23:30

مجوزہ آئینی ترامیم کا معاملہ، قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

مجوزہ آئینی ترامیم کا معاملہ، قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
اسلام ٹائمز۔ مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اتوار کو ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس اب آج ہوگا۔دوسری جانب آج قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے کے بعد مختصر ترین کارروائی کے بعد ملتوی کر دیا گیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس کو معطل کرنے کی تحریک پیش ہوئی، جسے ایوان نے منظور کرلیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن ساڑھے 12 بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ اس سے قبل ذرائع اسپیکر چیمبر کا کہنا تھا کہ آج قومی اسمبلی میں آئینی ترامیم پیش نہیں ہوسکیں گی، اس لیے قومی اسمبلی کا اجلاس کل تک ملتوی کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ادھر سینیٹ کا اجلاس بھی آج ساڑھے 12 بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

دوسری جانب پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی جماعتوں نے آئینی عدالت کی مشروط حمایت کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی، جے یو آئی اور حکومتی اتحادکی جماعتیں آئینی عدالت پر مشروط رضامند ہیں۔ اجلاس میں بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر حکومت کا ساتھ نہیں دے سکتے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے بل پر مزید مشاورت کرنے کی تجویز دی، جبکہ پی ٹی آئی نے مؤقف اپنایا کہ جلد بازی میں قانون سازی نہ کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 1160200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش