0
Sunday 15 Sep 2024 20:25

غلط یا نامکمل ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کیخلاف ایف بی آر کا سخت اقدام

غلط یا نامکمل ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کیخلاف ایف بی آر کا سخت اقدام
اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ٹیکس دہندگان کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے غلط یا نامکمل ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے ٹیکس دہندگان کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے کہا کہ رواں سال غلط یا نامکمل ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے ٹیکس دہندگان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے جائیں گے۔ ایف بی آر حکام نے کہا کہ غلط یا نامکمل ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی صورت میں جرمانہ عائد کیا جائے گا ساتھ ہی جائیداد یا گاڑیاں خریدنے سے روکا جائے گا، ان کی یوٹیلیٹی سروسز بھی منقطع کردی جائے گی۔ اس کا مقصد درست اور مکمل ٹیکس فائلنگ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1160178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش