0
Sunday 15 Sep 2024 20:05

سندھ بھر میں بارہ تا سترہ ربیع الاول ہفتہ وحدت منایا جائے گا، علامہ باقر زیدی

سندھ بھر میں بارہ تا سترہ ربیع الاول ہفتہ وحدت منایا جائے گا، علامہ باقر زیدی
اسلام ٹائمز۔ جشن ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے موقع پر ملک بھر کی طرح سندھ بھر میں بارہ تا سترہ ربیع الاول ہفتہ وحدت منایا جائے گا، اس سلسلے میں مشترکہ اجتماعات منعقد کرکے عظیم وحدت کا پیغام دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی نے وحدت ہاؤس انچولی میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، مولانا حیات عباس سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان اجتماعات میں شرکت کرکے عملی وحدت کا مظاہرہ کریں اور دشمن کی سازش کو ناکام بنا دیں۔

علامہ باقر عباس زیدی کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے چپے چپے میں شیعہ سنی مل کر میلاد النبی ﷺکے جلوس نکالیں، ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان سبیلیں لگائیں اور شرکائے جلوس کا استقبال کریں، پاکستان میں شیعہ سنی متحد ہیں کوئی فرقہ واریت نہیں، چند عناصر ملک کے امن کو غارت کرنا چاہتے ہیں جنہیں ہم اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں گے، عالم اسلام معاشرتی مشکلات اور عالم کفر کی سازشوں سے نبردآزما ہونے کیلئے سیرت پیغمبر ختمی مرتب ﷺسے استفادہ کرے۔
خبر کا کوڈ : 1160176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش