اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر مشہد مقدس میں واقع حرم حضرت امام رضا علیہ السلام میں عید میلاد النبی کے حوالے سے دنیا کی سب سے بڑی قرآنی محفل اور جشن منعقد ہوا۔ عید میلاد النبی کی مناسبت سے ہونے والی اس قرآنی محفل میں فلسطینی مہمان شرکاء کی توجہ کا مرکز تھے۔ ایران، عراق اور شام کے ٹی وی اینکرز نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔
پروگرام کے دوران شرکاء نے "لبیک یا فلسطین" اور "مردہ باد اسرائیل" کے نعروں سے فلسطینی مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور غزہ کے عوام کی مقاومت کو خراج تحسین پیش کیا۔ پروگرام کے دوران بین الاقوامی قاریان قرآن حامد شاکر نژاد، احمد ابوالقاسمی، حجت الاسلام قاسمیان، رضوان درویش اور حسنین حلو بخشی نے تلاوت قرآن سے شرکاء کے دلوں کو منور کیا۔